Friday, April 7, 2017

:: :عرس سرکار کلاں جامعہ خدیجہ للبنات پورن پور پیلی بھیت میں عرس سرکار کلاں کا اہتمام کیا گیا تلاوت قرآن پاک سے عرس سرکار کلاں آغاز کیا گیا سرپرستی جامعہ کے ناظم اعلی علامہ مفتی نور محمد حسنی نے کی جامعہ خدیجہ للبنات پورن پور کے بانی و مہتمم علامہ مفتی محمد ساجد حسنی قادری نے اپنے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ حضور مخدوم اشرف سمنانی حضرت علامہ مفتی سید مختار اشرف سرکار کلاں نے اپنی پوری زندگی خدمت خلق میں گزار دی سرکار کلاں الشاہ حضرت علامہ مفتی سید محمد مختار اشرف اشرفی جیلانی کی ولادتِ باسعادت: مظہر غوث سمناں، امام اہل سنت، آفتاب اشرفیت،مخدوم المشائخ، سرکار کلاں الحاج الشاہ حضرت علامہ مفتی سیدمحمد مختار اشرف اشرفی جیلانی سجادہ نشیں خانقاہ حسنیہ سرکارکلاں کچھوچھہ شریف ۲۶؍جمادی الآخر ۱۳۳۳ھ مطابق ۱۲؍مئی۱۹۱۴ء کو شکم مادر سے آغوش مادر میں جلوہ آراہوئے- سن ہجری کے اعتبار سے تاریخی نام ’’محمد مختار‘‘ قرارپایا- بڑے حضرت شیخ المشائخ سید اشرف حسین اشرفی جیلانی صاحب کے روزنامچہ میں بھی اسی نام کا اندراج ہے- اور سن عیسوی کے اعتبار سے ’’محمد مختار اشرف‘‘ تجویز ہوا- ان ناموں کا انتخاب مجدد دین وملت اعلی حضرت مولانامفتی الشاہ امام احمد رضاخان علیہ الرحمۃ والرضوان نے کیا- چنانچہ خلیفۂ حضور مفتی اعظم ہند الحاج قاری امانت رسول قادری برکاتی رضوی نوری صاحب نے ’’تجلیاتِ اعلیٰ حضرت‘‘ نامی کتاب کے صفحہ نمبر۱۰۶؍پر تحریر فرمایا ہے کہ: ’’شہزادئہ حضور اشرفی میاں، زینت کچھوچھہ مقدسہ فخر خاندان اشرفیہ،مولانا شاہ سید احمد اشرفی جیلانی ۱۳۳۳ھ میں بریلی شریف اعلی حضرت سرکار کی خدمت میںحاضر ہوئے اور عرض کیا حضور آپ کے پوتے کی ولادت ہوئی ہے،چونکہ حضرت موصوف اعلی حضرت سرکار کے تلمیذ و خلیفہ بھی تھے،جس کا ذکر اعلی حضرت نے اپنے رسالہ مبارکہ ’’الاستمداد علی اجیال الارتداد‘‘ میں خود فرمایا ہے کہ: بلکہ رضا کے شاگردوں کا نام لیے گھبراتے یہ ہیں احمد اشرف حمدو شرف لے اُس سے ذلت پاتے یہ ہیں رشتۂ طریقت کی بناپرفرمایا،آپ کے پوتے کی ولادت ہوئی ہے،حدیث پاک میں محمد نام کی فضیلت آئی ہے یوں اُس کا نام محمد رکھ دیاہے -حضور کوئی تاریخی نام رکھ دیں اور دعا فرمائیں- اعلی حضرت قبلہ نے فرمایا اُن کے نانا جان مختار کون و مکاں بھی تو ہے [صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم] لہٰذا فقیر اُس بچے کا نام محمد مختار رکھتا ہے -دیکھئے شاید سن ولادت ہو گئی-جب اعداد شمار کیا تو پورے ۱۳۳۳ ھ ہوئے اور یہی سن ولادت تھا- ایک سکنڈ کے بعد فوراً اعلی حضرت نے فرمایا: حضرت مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی قدس سرہ الربانی سے اِس خاندان کو نسبت ہے اسی بنا پر آپ کا نام احمد اشرف ہے -لہذا فقیر محمد مختار میں اشرف کا اور اضافہ کرتا ہے-اب اِس نام مین یہ خوبی پیدا ہو گئی کہ محمد مختار سے سن ہجری نکلے گی اور محمد مختار اشرف سے سن عیسوی نکلے گی-خدا مبارک کرے، علم نافع وعمل صالح عطا فرمائے اور آپ کا سچا جا نشین بنائے-جب محمد مختار اشرف کا عدد نکالے گئے تو ۱۹۱۴ء نکلے -سبحان اللہ العظیم‘‘- مفتی نور محمد حسنی نے ملک میں امن و امان و اتحاد اہل سنت کے لیے دعا کی خلیفہ قائد ملت علامہ مفتی محمد ساجد حسنی قادری کی طرف سے شیرینی تقسیم کی گئی اس موقع پر تمام غلامان مخدوم اشرف و سرکار کلاں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا مفتی نور محمد حسنی فاضل منظر اسلام حضرت محم میاں قادری جان عالم اشرفی زاہد رضا برکاتی شریف اشرفی شاہد رضا نوری عارف انصاری شہادت حسین و غیرہم موجود رہیں....... Jamiakhadijalilbanat.blogspot.com

::    :عرس سرکار کلاں
جامعہ خدیجہ للبنات پورن پور پیلی بھیت میں عرس سرکار کلاں کا اہتمام کیا گیا
تلاوت قرآن پاک سے عرس سرکار کلاں آغاز کیا گیا سرپرستی جامعہ کے ناظم اعلی علامہ مفتی نور محمد حسنی نے کی
جامعہ خدیجہ للبنات پورن پور کے بانی و مہتمم علامہ مفتی محمد ساجد حسنی قادری نے اپنے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ حضور مخدوم اشرف سمنانی حضرت علامہ مفتی سید مختار اشرف سرکار کلاں نے اپنی پوری زندگی خدمت خلق میں گزار دی
سرکار کلاں الشاہ حضرت علامہ مفتی سید محمد مختار اشرف اشرفی جیلانی کی ولادتِ باسعادت:

مظہر غوث سمناں، امام اہل سنت، آفتاب اشرفیت،مخدوم المشائخ، سرکار کلاں الحاج الشاہ حضرت علامہ مفتی سیدمحمد مختار اشرف اشرفی جیلانی سجادہ نشیں خانقاہ حسنیہ سرکارکلاں کچھوچھہ شریف ۲۶؍جمادی الآخر ۱۳۳۳ھ مطابق ۱۲؍مئی۱۹۱۴ء کو شکم مادر سے آغوش مادر میں جلوہ آراہوئے-

سن ہجری کے اعتبار سے تاریخی نام ’’محمد مختار‘‘ قرارپایا- بڑے حضرت شیخ المشائخ سید اشرف حسین اشرفی جیلانی صاحب کے روزنامچہ میں بھی اسی نام کا اندراج ہے- اور سن عیسوی کے اعتبار سے ’’محمد مختار اشرف‘‘ تجویز ہوا-

ان ناموں کا انتخاب مجدد دین وملت اعلی حضرت مولانامفتی  الشاہ  امام احمد رضاخان علیہ الرحمۃ والرضوان نے کیا-

چنانچہ خلیفۂ حضور مفتی اعظم ہند الحاج قاری امانت رسول قادری برکاتی رضوی نوری صاحب نے ’’تجلیاتِ اعلیٰ حضرت‘‘ نامی کتاب کے صفحہ نمبر۱۰۶؍پر تحریر فرمایا ہے کہ:

’’شہزادئہ حضور اشرفی میاں، زینت کچھوچھہ مقدسہ فخر خاندان اشرفیہ،مولانا شاہ سید احمد اشرفی جیلانی ۱۳۳۳ھ میں بریلی شریف اعلی حضرت سرکار کی خدمت میںحاضر ہوئے اور عرض کیا حضور آپ کے پوتے کی ولادت ہوئی ہے،چونکہ حضرت موصوف اعلی حضرت سرکار کے تلمیذ و خلیفہ بھی تھے،جس کا ذکر اعلی حضرت نے اپنے رسالہ مبارکہ ’’الاستمداد علی اجیال الارتداد‘‘ میں خود فرمایا ہے کہ:

بلکہ رضا کے شاگردوں کا 
نام لیے گھبراتے یہ ہیں
احمد اشرف حمدو شرف لے
اُس سے ذلت پاتے یہ ہیں

رشتۂ طریقت کی بناپرفرمایا،آپ کے پوتے کی ولادت ہوئی ہے،حدیث پاک میں محمد نام کی فضیلت آئی ہے یوں اُس کا نام محمد رکھ دیاہے -حضور کوئی تاریخی نام رکھ دیں اور دعا فرمائیں-

اعلی حضرت قبلہ نے فرمایا اُن کے نانا جان مختار کون و مکاں بھی تو ہے [صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم]  لہٰذا فقیر اُس بچے کا نام محمد مختار رکھتا ہے -دیکھئے شاید سن ولادت ہو گئی-جب اعداد شمار کیا تو پورے ۱۳۳۳ ھ ہوئے اور یہی سن ولادت تھا- ایک سکنڈ کے بعد فوراً اعلی حضرت نے فرمایا:

حضرت مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی قدس سرہ الربانی سے اِس خاندان کو نسبت ہے اسی بنا پر آپ کا نام احمد اشرف ہے -لہذا فقیر محمد مختار میں اشرف کا اور اضافہ کرتا ہے-اب اِس نام مین یہ خوبی پیدا ہو گئی کہ محمد مختار سے سن ہجری نکلے گی اور محمد مختار اشرف سے سن عیسوی نکلے گی-خدا مبارک کرے، علم نافع وعمل صالح عطا فرمائے اور آپ کا سچا جا نشین بنائے-جب محمد مختار اشرف کا عدد نکالے گئے تو ۱۹۱۴ء نکلے -سبحان اللہ العظیم‘‘-
مفتی نور محمد حسنی نے ملک میں امن و امان و اتحاد اہل سنت کے لیے دعا کی
خلیفہ قائد ملت علامہ مفتی محمد ساجد حسنی قادری کی طرف سے شیرینی تقسیم کی گئی اس موقع پر تمام غلامان مخدوم  اشرف و سرکار کلاں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
مفتی نور محمد حسنی فاضل منظر اسلام حضرت محم میاں قادری جان عالم اشرفی زاہد رضا برکاتی شریف اشرفی شاہد رضا نوری عارف انصاری شہادت حسین و غیرہم موجود رہیں.......
Jamiakhadijalilbanat.blogspot.com

No comments:

Post a Comment