Mohallah Sahukara Line Par Ashraf Nagar Puranpur Ward Number: 16 Pilibhit U.P India Mobile Number: +91-9634316786
Saturday, November 12, 2016
"صلاحیتوں کا صحیح استعمال" جب سے ہوش سنبھالا تب سے آج تک دیکھ رہا ہوں ہماری جماعت کی تعداد میں اضافہ کے بجائے کمی دیکھنے کو مل رہی ہے! جب ہم کبهی احباب کی مجلس میں ہعتے ہیں تو اکثر شکایتی باتیں سننے کو ملتی ہیں کہ فلاں میدان میں ہم پیچھے ہیں اور فلاں شعبہ میں بالکل کام نہیں ہو رہا ہے اور فلاں خانقاہ کام نہیں کر رہی ہے اور فلاں عالم صاحب اپنی صلاحیتوں کے ساتھ انصاف نہیں کر رہے ہیں اور فلاں پیر صاحب منظم طریقے سے کام نہیں کر رہے ہیں وغیرہ وغیرہ !! جب ہم اس بات پر غور کرتے ہیں کہ یہ اپنی زبان پر شکایتی کلمات کیوں لا رہے ہیں تو پتہ چلتا ہے یہ غیروں کے کاموں کو دیکھ کر احساس کمتری کے شکار ہیں اور ان سے اپنی جماعت کا موازنہ کر رہے ہیں تو اس وجہ سے اپنے آپ کو سب سے پیچھے پائیدان پر کهڑا پاتے ہیں! خیر کچھ شکایت کرنے میں حد سے تجاوز کر جاتے ہیں اور کچھ حدود میں رہ کر شکایت کرتے ہیں! جب ہم پورے برصغیر پر دوڑاتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہمارے پاس جب باصلاحیت علماء ، عمدہ خطباء ، اچهے قلمکار ، مخلص مشائخ اور صاحب خیر حضرات کثیر تعداد میں ہیں اور یہاں تو تمام وسائل موجود ہیں پھر بھی وسائل کا رونا رونا بے فائدہ ہے! ہاں اتنا ضرور ہے کہ وسائل کو دیمک کها رہے ہیں یا ان کا صحیح استعمال نہیں ہو رہا ہے یا یہ کچھ لوگوں کے قبضے میں ہیں جہاں ان کو مکمل اختیارات حاصل نہیں ہیں یا ان پر ان پر بوجھ ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے مکمل نہ خود فائدہ اٹھا پا رہے ہیں اور نہ ہی جماعت کو فائدہ پہنچا پا رہے ہیں اور اس کی وجہ بحران کے شکار ہیں مثال کے طور پر محقق مسائل جدیدہ حضرت مفتی نظام الدین مصباحی حفظہ اللہ( پرنسپل جامعہ اشرفیہ مبارک پور) کو لے لیجیے ہر ایک پر بالکل یہ عیاں ہے کہ آپ فقہ میں مہارت رکھتے ہیں لیکن یہ پانچ چھ گھنٹیاں پڑهاتے ہیں وہ بھی ہر فن کی ! اور صدر المدرسین کے فرائض بهی انجام دے رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دار الإفتاء میں آئے ہوئے مسائل کا جواب دینا ، متعدد پروگراموں میں جانا اورسیمناروں کے لیے مقالات لکھنا اور گهریلو عائلی ذمداریوں کو نبهانا وغیرہ آپ خود ہی بتائیں! ایک آدمی کتنا کام کرے گا! ؟؟ اگر ان کو صرف فقہی مسائل کا شعبہ دیا جاتا تو ہمارے جماعت کے پاس جدید فقہی مسائل پر کافی کتابیں ہوتیں ! اور اس کے ساتھ ساتھ ادیب شہیر حضرت علامہ ڈاکٹر انوار احمد خان بغدادی حفظہ اللہ تعالیٰ( پرنسپل علمیہ نسواں ) کو دیکھ لیجیے کون نہیں جانتا ہے کہ آپ المشاہد کے ذریعے عصر حاضر میں جماعت میں عربی زبان کے تعلق سے بیداری لا رہے ہیں اور عالم عرب میں ہماری آواز پہنچانے کے لیے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں لیکن یہاں بھی ایک شخص متعدد کام اور وسائل پہنچ سے باہر ہیں! تو ضرورت اس بات کی ہے کہ ان وسائل کو صحیح استعمال میں لایا جائے اور جو جس صلاحیت کا مالک ہو اس سے وہ کام لیا جائے اور اس کو دیگر کام نہ دے کر اسی شعبہ میں کام پر لگا دیا جائے اور محنتانہ بهی دیا جائے تاکہ یکساں سوئی کے ساتھ کام کرے اور ہر مدرسے والے اپنے اپنے مدرسے میں ایسا کر سکتے ہیں اور ہر مدرسے والے باقاعدہ اس کے لیے فنڈ مختص کریں اگر ایسا ہوا تو ہر جگہ ہماری کتابیں ہر موضوع پر نظر آئیں گی اور ہمارے پاس متخصص حضرات کی ایک اچھی خاصی تعداد ہوگی ! Jamiakhadijalilbanat.blogspot.com ✍محمد عباس مصباحی/قاہرہ مصر Jamiakhadijalilbanat.blogspot.com
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment